اہم خبریں

زمان پارک آپریشن مکمل ،سارا علاقہ کلیئر کرا لیا گیا، وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

لاہور (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ء وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ زمان پارک میں آپریشن تقریباً مکمل ہو چکا ، جس حصے میں عمران خان کی اہلیہ ہیں پولیس وہاں داخل نہیں ہوئی،عمران خان فتنہ ہے، ملک میں فساد اور افرا تفری چاہتاہے پولیس جب نو گو ایریا کلیئر کرانے گئی تو غیر مسلح تھی، پولیس پر پتھراؤ ہوا، زمان پارک نو گو ایریا بنا ہوا تھا، پولیس نے غیر مسلح ہو کر سارے علاقے کو کلیئر کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کچھ دیر میں تمام چیزیں قوم کے سامنے رکھیں گے، وہ بتائیں گے وہاں سے کیا کچھ ملا۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص مخالفین کے ساتھ بیٹھنے اور بات کو تیار نہ ہو اس کا چہرہ واضح ہو گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں