اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ زمان پارک آپریشن کا مقصد انتخابی مہم کی قیادت سے روکنا ہے ، بشریٰ بیگم گھرمیں اکیلی ہیں، کس قانون کے تحت ایسا کیا جارہا ہے۔ ۔ سماجی ربطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ میرے تمام مقدمات میں ضمانت ملنے کے باوجود پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ، پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ کیا جہاں بشریٰ بیگم اکیلی ہیں۔ وہ کس قانون کے تحت ایسا کر رہے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ یہ لندن پلان کا حصہ ہے جس میں مفرورنوازشریف کو اقتدارمیں لانے کا وعدہ کیا گیا تھا تاکہ ایک تقرری پررضامندی ظاہر کی جا سکے انہوں نے کہا کہ بدنیتی کو جاننے کے باوجود میں اسلام آباد جا رہا ہوں، میں قانون کی حکمرانی پریقین رکھتا ہوں۔ لیکن دھوکے بازوں کے اس گروہ کا ناپاک ارادہ سب پرواضح ہونا چاہیے۔















