لاہور (نیوزڈیسک) لاہور پولیس نے عمران خان کے گھر کا دروازہ توڑ دیا، اندر داخل ہو کر کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے عمران خان کے گھر کا دروازہ کرین کی مدد سے توڑا، پولیس کی بھاری نفری عمران خان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہوئی، وہاں موجود کارکنان پر شدید لاٹھی چارج کر کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ زمان پارک کے باہر تعمیر حفاظتی خصار پر بھی کرین چلا کر حفاظتی دیوار اور درخت ختم کردیئے ۔ چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد زمان پارک لاہور میں پولیس نے آپریشن شروع کردیا اور گیٹ توڑ کر عمران خان کے گھر کے اندر داخل ہوگئی ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچ چکی ہے اور پی ٹی آئی کارکنوں کے متعدد خیمے اکھاڑ دیے گئے جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ۔پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی گرفتاریاں بھی شروع کردی ہیں۔
پولیس عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئی ہے
گھر میں صرف ملازمین اور بشری بی بی موجود ہیں
pic.twitter.com/u1ZTk68UjI— PTI (@PTIofficial) March 18, 2023
پولیس کی جانب سے قیدیوں کو لے جانے والی وین اور واٹر کینن کو بھی کینال روڈ پر پہنچا دیا گیا جبکہ زمان پارک میں کرینیں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارکنان زمان پارک میں واقع گراؤنڈ اور عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب کیمپوں میں موجود ہیں۔ پولیس عمران خان کی رہائشگاہ میں گیٹ توڑ کر داخل ہوگئی ، پہلے واٹر کینن نے عمران خان کے گھر میں پانی پھینکنا شروع کیا جبکہ کرین کی مدد سے تمام رکاوٹیں ہٹائی جا رہی ہیں۔ عمران خان کے گھر میں کارکنوں اور اینٹی رائیٹ فورس کے درمیان شدید تصادم کے دوران پی ٹی آئی کے 6کارکن زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھر کے اندر سرچ آپریشن کیاجائے گا۔پولیس نے پی ٹی آئی کے 15 کارکنوں کوبھی حراست میں لے لیا ہے اور تجاوزات کو ہٹادیا ہے ۔















