اسلام آباد(نیوزڈیسک) پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی،سرینگر ہائی وے سے متعددکارکنان گرفتار،گرفتار کارکنان کو قیدی وین میں منتقل کردیا گیا، کارکنان نعرہ بازی کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس پہنچے توپولیس نے دھر لئے، پاکستان تحریک انصاف کے چار کارکنوں کو گرفتار کر لیا.پولیس کا کہنا ہے کہ کارکنان کی جانب سے دفعہ 144 کے خلاف ورزی کی گئی، کشمیر ہائی وے پر آئے کارکنان کے کارڈ چیکنگ شروع ، ٹول پلازہ کے داخلی راستہ کی جانب آنسو گیس کا شیل فائر کیا گیا ہے۔















