اہم خبریں

پوری طرح تیار ہیں ،عمران خان کی گرفتاری کا نہیں کہہ سکتاجو عدالت کا حکم ہوگا ہم کریں گے، آئی جی اسلام پولیس

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد اکبر ناصر نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتاجو عدالت جو کہے گی ہم کریں گے۔آئی جی اسلام آباد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی ہے سیکیورٹی کا خاص خیال رکھیں، ایسی صورتحال میں دشمن فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ، ہائیکورٹ میں پولیس نے اچھی سیکیورٹی دی ہے، کوشش تھی کہ سیکیورٹی کے دوران عام شہری متاثرنہ ہو،عمران خان کی گرفتاری کے امکان کا کچھ نہیں کہہ سکتا، عدالت جو کہے گی ہم وہی کریں گے، اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ کچھ ماہ پہلے ہوچکا ہے، پشاور اور کراچی میں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوچکے ہیں، اسلام آباد میں دفعہ 144 لگائی ہے، کوشش ہے کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔

متعلقہ خبریں