اہم خبریں

راولپنڈی میں بھی دفعہ 144نافذ،فوری نفاذ کیلئے نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی (نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر نگران حکومت نے روالپنڈی میںبھی دفعہ 144 نافذ کردی۔ جس پرعملدرآمد کیلئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو دفعہ 144 کے نفاذ پر فوری عملدر آمد کے احکامات جاری کر دیئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی تھریٹ کا خدشہ ہے،دہشت گرد عوامی مقامات کو ہدف بنا سکتےہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں ریلیوں، جلسوں اور دیگر اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی،چار سے زائد افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی شخص کو اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی، دفعہ 144 کا نفاز ایک دن کے لیے ہوگا۔واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی ، عمران خان ایف ایٹ کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی 11 میں پیش ہوں گے۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

متعلقہ خبریں