اہم خبریں

لاہورہائیکورٹ نے دہشت گردی کےمقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف تمام 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کو ساڑھے 5 بجے طلب کیا تھا،پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد احاطہ عدالت میں موجودرہی، بد نظمی کے باعث عمران خان گاڑی سے نہیں اتر پارہے تھے بعدازاں عمران خان گاڑی سے اتر کر کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔عدالت نے غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی،ا س دوران وکلاء اور پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پی ٹی آئی کی ڈنڈا بردار فورس بھی ہائیکورٹ میں داخل ہوگئی،پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سےاحاطہ عدالت میں شدید نعرے بازی کی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک کے باہر پولیس آپریشن روکنے سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت عالیہ نے عمران خان کو حفاظتی ضمانتوں کے کیس میں پیش ہونے کا حکم دیدیا اور کہا کہ آئی جی پنجاب عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ پہنچنے تک سہولت دیں۔اس موقع پر معززجج نے ریمارکس دیئے کہ خان صاحب آپ سسٹم کے ساتھ چلیں تو بہت سے مسائل حل ہونگے،اس کے ساتھ ہی عدالت نے حفاظتی ضمانت منظورکرلی ،عدالت نے لاہور میں دہشتگردی دفعات کے تحت 3مقدمات اورظل شاہ کیس میں 27مارچ تک جبکہ اسلام آباد میںدہشتگری دفعات کے تحت 5 مقدمات24مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی،جس پر عمران خان نے کہاکہ میرے اوپر94مقدمات ہیں،مسئلہ یہ ہے اتنے زیادہ مقدمات ہیں سمجھ نہیں آرہا کہ کہاں کہاں پیش ہونا ہے،عمران خان نے کہاکہ چیزیں میرے ہاتھ سے نکل چکی تھیں آپ نے بچالیاآپ کو شکر گزار ہوں۔

متعلقہ خبریں