لاہور(اے بی این نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اس سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 9 کیسز میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن میں سے 5 اسلام آباد اور 4 لاہور کے کیسز میں عبوری ضمانتوں کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ عمران خان 2 بجےکے بعدعدالت میں حفاظتی ضمانت کےلیے پیش ہوں گے، ان کی روانگی سے پہلےکارکنوں کو زمان پارک پہنچنےکی کال دیدی گئی ہے















