لاہور(نیوز ڈیسک) زمان پارک آپریشن روکنے کی درخواست پر لاہورہائیکورٹ میں سماعت آج دوبارہ ہو گی۔جسٹس طارق سلیم شیخ فواد چودھری کی درخواست پر سماعت کریں گے، عدالت نے سماعت کے لیے 11 بجے کا وقت مقرر کر رکھا ہے ۔یاد رہے کہ لاہورہائیکورٹ نے زمان پارک آپریشن روکنے کا حکم جاری کر رکھا ہے، عدالت نے آئی جی پنجاب کے ساتھ پی ٹی آئی قیادت کومشاورت کی ہدایت کی تھی۔















