اہم خبریں

جنوبی وزیرستان ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،8 دہشتگرد ہلاک،فائرنگ تبادلے میں2 بچے شہید

پشاور (نیوز ڈیسک) جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگھرہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگھرہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن جہاں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث 8 دہشت گرد ہلاک اور 2 فوجی زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کے دوران 2 بچے بھی گولیاں لگنے کے باعث شہید ہوگئے،دہشت گردوں نے مارٹر فائر کیے جس سے 2 فوجی زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو بچے جام شہادت نوش کر گئے۔ واضح رہے کہ آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

متعلقہ خبریں