2 دہشت گرد ہلاک، پولیس نے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بارود سے بھری گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی جس کا ٹارگٹ ہائی ویلیو تھا، اسلام آباد پولیس نے فرض شناسی کا شاندار مظاہرہ کیا اور اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بارود سے بھری گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی جس کا ٹارگٹ ہائی ویلیو تھا۔ انہوں نے اسلام آباد دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے فرض شناسی کا شاندار مظاہرہ کیا، تلاشی کے عمل کے دوران خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی میں دو خودکش بمبار تھے، دھماکے میں دونوں دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ تلاشی کے عمل کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید بھی ہوا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی کا ٹارگٹ ہائی ویلیو تھا لیکن پولیس اہلکاروں کی فرض شناسی کے باعث اسلام آباد بڑے حادثے سے محفوظ رہا، فرض شناسی پر اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔