اہم خبریں

گرفتاری حکومتی ڈرامہ، اصل مقصد اغوا کرکے قتل کرنا ہے، عمران خان

لاہور(نمائندہ خصوصی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گرفتاری کا دعویٰ ڈرامہ ہے اصل مقصد اغوا کرکے قتل کرنا ہے۔پی ٹی آئیچیئرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ آنسو گیس سے لے کر واٹرکینن کا استعمال کرنے کے بعد اب یہ براہ راست فائرنگ کررہے ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں گزشتہ شام ضمانتی بونڈ پر دستخط کیے تھے لیکن ڈی آئی جی نے اسے وصول کرنے سے انکار کردیا۔ ان کے مذموم مقاصد کے بارے میں کوئی شک اور شبہ نہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ ’ نیوٹرل‘ ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں ان سے پوچھتا ہوں کیا یہ آپ کا ’نیوٹرل‘ ہونا ہے۔ رینجرز براہ راست نہتے مظاہرین اور ملک کی سب سے بڑی اور مقبول پارٹی کے رہنماؤں سے محاذ آرائی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو غیر قانونی وارنٹ بھیجے جارہے ہیں۔ ان کے کیسز پہلے ہی عدالتوں میں ہیں۔ بدمعاشوں کی حکومت انہیں اغوا اورممکنہ طور پر قتل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے ورکرز اور قیادت گزشتہ روز سے پولیس کی کارروائی کا نشانہ بن رہے ہیں۔ آج صبح ان کے خلاف آنسو گیس، کیمیکل والے پانی کی واٹر کینن ، ربر کی گولیوں اور براہ راست فائرنگ کی جارہی ہے۔ اب رینجرز لوگوں سے براہ راست محاذ آرائی کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں