میں وزیراعلیٰ ہوں، پنجاب کابینہ کام کرتی رہےگی،گورنرکےنوٹی فکیشن کو نہیں مانتا،پرویزالہیٰ کا عدالت جانے کا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب کی جانب سے پرویز الٰہی کو بطور وزیراعلی ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد رات گئے چوہدری پرویزالہٰی کی رہائش گاہ پر قانونی مشاورت کے لیے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس، راجا بشارت اور دیگر قانونی ماہرین شرکت کی۔مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ گورنر کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔مسلم لیگ (ق) کے رہنماء پرویز الٰہی نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ ہوں، پنجاب کابینہ کام کرتی رہےگی،گورنرکےنوٹی فکیشن کو نہیں مانتا، گورنرکانوٹی فکیشن غیرآئینی ہےجسےتسلیم نہیں کرتے۔