دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کی ہرصورت بیخ کنی کی جائیگی،وزیراعظم

راولپنڈی(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ پاک فوج کے شہدااوران کے خاندانوں نے بہت بڑی قربانیاں دیں اورامن وامان قائم رکھنے کیلئے اہم کرداراداکیا ہے،یہ گفتگوانہوں نے بنوں آپریشن میں زخمی ہونیوالے جوانوں کی عیادت کے دوران کی،انہوں نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ بھی کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ ہم دہشت گردی کے خلاف لڑنے کیلئے پر عزم ہیں اورانکا نیٹ ورک بھی توڑدینگے،انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کے مابین جو رابطے ہیں انکوبھی بے رحمی سے ختم کیاجائیگا اورہر قیمت پر ریاست کی رٹ کو قائم ودائم رکھا جائیگا،انہوں نے مزید کہاکہ کسی کوبھی قطعی طور پر یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ ملک کا امن اومان خراب کرے۔