اہم خبریں

پرویز الہٰی کی جانب سے اعتمادکا ووٹ لینے میں حیلے بہانے پراتحادی حکومت کا پلان بی تیار

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لینے میں حیلہ بہانہ کریں توگورنرپنجاب نیا نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں رانا ثنااللہ، سعد رفیق، طارق بشیر، ملک احمد خان،گورنرپنجاب اور چوہدری سالک حسین شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گورنر پنجاب نئے نوٹیفکیشن میں لکھ دیں گے کہ پرویز الہٰی اب وزیراعلیٰ نہیں رہے۔ذرائع کے مطابق نیا نوٹی فکیشن جاری ہونے پرپرویز الہٰی نہ وزیراعلیٰ ہاؤس جاسکیں گے اور نہ ہی ان کے ساتھ وزیراعلیٰ کا پروٹوکول ہوگا۔

متعلقہ خبریں