جیل بھرو تحریک کا تیسرا روز ، راولپنڈی سے فیاض الحسن چوہان نے گرفتاری دیدی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا تیسرا روز ، راولپنڈی سے فیاض الحسن چوہان نے گرفتاری دے دی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آج تیسرا روز ہے، اور آج راولپنڈی میں نماز جمعہ کے بعد جیل بھرو تحریک شروع ہوئی اور سب سے پہلے پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے گرفتاری دے دی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کارکنوں کے ہمراہ گرفتاری دی، اور پہلے سے موجود قیدی وین 3 کارکنوں کو لے کرروانہ ہوگئی ہے۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید، ان کے بھتیجے راشد شفیق پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری اور غلام سرور بھی کمیٹی چوک پہنچ گئے ہیں۔