اہم خبریں

جیل بھرو تحریک،آج پی ٹی آئی پشاور کے رہنماء گرفتاریاں دیں گے، شوکت یوسفزئی

پشاور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آج دوسرا روز ،آج پی ٹی آئی پشاور کے رہنما گرفتاریاں دیں گے۔پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان، اشتیاق ارمڑ، عاطف خان اور شہرام ترکئی سمیت دیگر کارکن دن 2 بجے گرفتاریاں پیش کریں گے۔ آج ترجمان پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آج صبح 10بجے ورکرز کنویشن کے بعد دوپہر 2بجے ہشتنگری کے مقام پر گرفتاریاں پیش کریں گے جبکہ عاطف خان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 90 دنوں کے اندر انتخابات کرانے کی تاریخ دی جائے ،سیکیورٹی اور فنڈز کی کمی کا بہنانا بنایا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان نے کہا کہ ملک میں استحکام کے باعث معاشی استحکام پیدا ہوگیا ہے، پرامن طریقے سے احتجاج ریکارڈ کرنے کا طریقہ جیل بھرو تحریک ہی ہے۔سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کے مطابق پہلے مرحلے میں پانچ قائدین اور 200 سے زائد کارکنان گرفتاریاں دے رہے ہیں۔ ’پہلے ہشت نگری کے مقام پر جمع ہوں گے پھر وہاں سے احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے گلبہار تھانے کے سامنے پہنچیں گے۔‘ ’ہم قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے نہ توڑ پھوڑ کریں گے ، پرامن احتجاج کریں گے اور گرفتاری پیش کریں گے۔‘ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے بیان میں پشاور کےکارکنوں کو بھرپور شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ ’امید کرتے ہیں قوم ہماری جیل بھرو تحریک میں ساتھ دے گی۔‘

متعلقہ خبریں