اہم خبریں

وفاقی کابینہ بلا تنخواہ کام کرے گی،سرکاری اداروں، عدالتی اخراجات کم کرنے کافیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کاکفایت شعاری اقدامات کا اعلان متوقع ، سرکاری اداروں کے بجٹ میں کمی، سرکاری ملازمین،کابینہ اور ارکان پارلیمنٹ کی مراعات اور سہولیات میں کٹوتی جیسے اقدامات کا فیصلہ، رپورٹ کے مطابق آدھی کابینہ تنخواہ نہیں لےگی، باقی کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں 15 فیصد کٹوتی کی جائےگی..

کابینہ اور پارلیمنٹ کے ارکان کی مراعات اور سہولتوں بشمول پرتعیش گاڑیوں اور سکیورٹی پروٹوکولز میں کٹوتی کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججوں، جوڈیشل افسران اور ملازمین کے اخراجات سمیت عدلیہ کے اخراجات میں کٹوتی کیلئے چیف جسٹس پاکستان اور عدلیہ سے درخواست کی جائےگی۔اس کے علاوہ آئی بی اور آئی ایس آئی کی صوابدیدی گرانٹس اور خفیہ فنڈز کو محدود کرنے کا فیصلہ، غیر جنگی نوعیت (نان کمبیٹ) کے دفاعی بجٹ کے حوالے سے وزارت خزانہ اور وزارت دفاع اپنی اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کریں گے

متعلقہ خبریں