اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔زرائع کے مطابق چیئرمین نیب بعض امور میں حکومتی مداخلت سے خوش نہیں تھے۔،آفتاب سلطان قانون کے مطابق انکوائریاں چلانا چاہتے تھے۔ کچھ دن قبل آفتاب سلطان نے وزیراعظم شہبازشریف کو جلد استعفیٰ پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان پر ایک ماہ سے شدید دباؤ تھا۔ آفتاب سلطان کو 21 جولائی 2022ء کو چیئرمین نیب لگایا گیا تھا۔ 25 جولائی 2022ء کو بطور چیئرمین نیب عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیب آفتاب سلطان کا کہنا ہے کہ اپنے کام میں مداخلت نہیں ہونے دوں گا، جب تک منصب پر ہوں اپنا کام بخوبی نبھائوں گا۔خیال رہے کہ جولائی 2022 کو وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)کے سابق سربراہ اور ریٹائرڈ پولیس افسر آفتاب سلطان کو 3 سال کے لیے قومی احتساب بیورو کا نیا چیئرمین مقرر کیا تھا۔















