Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سچے ہیں توقومی اسمبلی میں آئیں،ذاتی مفادات کیلئے اسمبلیاں توڑنا ڈکٹیٹرز کی روایت ہے، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا واحد مقصد دباؤ بڑھا کر نااہلی اور گرفتاری سے بچنا ہے، فرد واحد کی ضد کے تابع 2 صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کروائے گئے تو ان کے نتائج متنازعہ رہیں گے۔ پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سچے ہیں تو ڈر کیسا، قومی اسمبلی میں آئیں، سیاسی قوتوں سے ڈائیلاگ کر کے ہی راستہ نکلے گا، ذاتی مفادات کے لئے اسمبلیاں توڑنا ڈکٹیٹرز کی روایت ہے، 2 صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا واحد مقصد دباؤ بڑھا کر نااہلی اور گرفتاری سے بچنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرد واحد کی ضد کے تابع 2 صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کروائے گئے تو ان کے نتائج متنازعہ ہی رہیں گے، اور اس کے نتیجے میں عام انتخابات بھی متنازعہ بن جائیں گے۔