Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

عمران خا ن نے آئندہ الیکشن میں (ق) لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دیدی،تین رکنی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خا ن نے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ق )کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے پی ٹی آئی کی 3رکنی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے (ق) لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے 3رکنی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے ، کمیٹی میں شاہ محمود قریشی ، فواد چودھری اور پرویز خٹک شامل ہیں ،ق لیگ کے ساتھ قومی و صوبائی اسمبلی میں 15سے 20سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ متوقع ہے ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں ان حلقوں کو ترجیح دی جائے گی جہاں سے ق لیگ جیتی تھی، عمران خان کی جانب سے باقاعدہ اعلان کچھ دنوں میں متوقع ہے ۔