اسلام آباد (اے بی این نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی منگنی اور شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔
ویڈیو بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سوشل میڈیا نے بات پکی ہونے سے لے کر منگنی اور شادی تک سب کچھ کروا دیا، نہ منگنی ہوئی ہے اور نہ شادی، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ایک تو سوشل میڈیا نے میری بات پکی کروادی، منگنی اور شادی بھی کروادی ہے
میں واضح کروں کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے اور نہ ہی میں کسی پرنسز گلوریا کو جانتا ہوں
سوشل میڈیا پر یہ تماشے حقیقی ایشوز پر سے توجہ ہٹانے کے لئے ہوتے ہیں۔ pic.twitter.com/zI6OljDC3r— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 31, 2026
بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ وہ پرنسز گلوریا نامی کسی خاتون کو نہیں جانتے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے حوالے سے شادی کی خبریں محض افواہیں ہیں، جبکہ سوشل میڈیا کے تماشے حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ غیر ضروری معاملات کو سوشل میڈیا پر بلاوجہ ہوا دی جاتی ہے، عوام کو ایسی بے بنیاد خبروں پر یقین کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات، بڑا فیصلہ سامنے آگیا















