راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن سے فرار حاصل کررہی ہے صدر اپنا آئینی حق استعمال کریں۔پی ڈی ایم عوام کا اعتماد کھوچکی ہے۔پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئز پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس نہ ووٹ ہے اور نہ عوام کی سپورٹ صرف نوٹ ہیں۔ ان چوروں کی وجہ سے کوئی پیسے نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کردکھایا۔ اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یا نہیں لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں۔ ملک میں مہنگائی اور دہشت گردی کی لہر ہے۔ یہ الیکشن سے فرار اختیار کررہے ہیں۔ صدر سپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی حق استعمال کریں۔