Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

راجن پور،دھند کے باعث انڈس ہائی وے پر دو مسافر بسوں میں تصادم ، 8 افراد جاں بحق متعدد زخمی

راجن پور(نیوز ڈیسک) دھند کے باعث انڈس ہائی وے پر دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔بروز پیر انڈس ہائی وے شاہ والی کے مقام پر 2مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع ہر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں، زخمیوں کو شاہ والی اور روجھان اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ریسکیو 1122ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مسافر بسں پشاور سے کراچی اور دوسری بس کوئٹہ سے راجن پور آ رہی تھی، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ہے۔