اہم خبریں

اب لائسنس کا عمل مزید آسان،نئی ایپ کی تفصیلات جانیے

اب لائسنس کا عمل مزید آسان،نئی ایپ کی تفصیلات جانیے

لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت عوام کی دہلیز پر پہنچا دی، دستک ایپ کو ڈی لمز سے منسلک کر دیا گیا۔

پنجاب حکومت نے شہریوں کو گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے “دستک” ایپلی کیشن کو ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (DLIMS) سے منسلک کر دیا ہے۔

پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق دستک ایپلی کیشن کے ذریعے شہری اب ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق متعدد خدمات حاصل کر سکیں گے، جس کا مقصد عوام کو دفاتر جانے سے بچانا اور سہولیات کو مزید آسان بنانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہری دستک ایپ کے ذریعے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گھر بیٹھے درخواست دے سکتے ہیں جب کہ لائسنس کی میعاد ختم ہونے پر تجدید کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

اس کے علاوہ گمشدہ یا خراب شدہ لائسنس کو تبدیل کرنے کے لیے ڈپلیکیٹ لائسنس اور بیرون ملک سفر کے لیے بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی درخواست بھی آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہے۔

ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق لرنر ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 500 روپے فی کیٹیگری مقرر کی گئی ہے جب کہ تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس کی فیس متعلقہ گاڑی یا موٹر سائیکل کی کیٹیگری کے مطابق سرکاری قوانین کے مطابق وصول کی جائے گی۔

دستک ایپلی کیشن کو پلے سٹور پر انسٹال کریں اور موٹر سائیکل، کار، جیپ، ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی سمیت مختلف کیٹیگریز کے ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق معلومات اور سہولیات حاصل کریں اور اس سے مستفید ہوں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی رہنمائی یا مزید تفصیلات کے لیے ٹریفک پولیس پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ سے رجوع کریں۔
مزید پڑھیں‌:آج سونا کتنا مہنگا ہوا؟ تازہ اپڈیٹ سامنے آگئی

متعلقہ خبریں