اہم خبریں

بجلی سستی، ملک بھر کے صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد: بجلی سستی کرنے کا اہم فیصلہ سامنے آگیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے صارفین کو بجلی کے بلوں میں نمایاں ریلیف ملے گا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنوری سے مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق پورے ملک کے بجلی صارفین پر ہوگا جس سے لاکھوں گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین مستفید ہوں گے۔

حکام کے مطابق نئی کمی کا اطلاق جون 2026 سے اگست 2026 تک تین ماہ کے لیے کیا جائے گا۔ اس دوران صارفین کو بجلی کے بلوں میں واضح فرق محسوس ہوگا اور مجموعی طور پر اربوں روپے کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق K-Electric کے صارفین پر بھی ہوگا، جس کے باعث کراچی سمیت دیگر علاقوں کے صارفین بھی اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکام کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں ملک بھر کے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ کمی سے مہنگائی کے دباؤ میں کسی حد تک کمی آسکتی ہے اور صارفین کے ماہانہ اخراجات میں بھی کچھ کمی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں مختلف ایڈجسٹمنٹس کے باعث بجلی کے نرخوں میں اضافہ بھی کیا جاتا رہا ہے، تاہم حالیہ فیصلے کو صارفین کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں