گلگت (اے بی این نیوز) گلگت بلتستان (جی بی) میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت بن گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جی بی میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد پی ڈی ایم ماڈل پر ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ انتخابات میں کامیابی کے باعث وزیراعلیٰ اور گورنر کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہوسکتا ہے جب کہ مخلوط حکومت میں وزارتوں کی تقسیم کا فارمولا 40 اور 60 ہوگا۔
قبل ازیں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان صدارتی محل میں ملاقات ہوئی، جس میں گلگت بلتستان میں انتخابات اور آزاد کشمیر کی صورتحال سمیت قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شیری رحمان، نوید قمر اور سلیم مانڈوی والا، آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل راٹھور اور راجہ پرویز اشرف نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں:جانی نقصان کی اطلاعات،دبئی سے بڑی خبر موصول















