راولپنڈی(اے بی این نیوز)تھانہ کینٹ کے علاقے مریڑھ چوک کے قریب گرین الیکڑک بس کو حادثہ پیش آیا تاہم سوار محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ یوٹرن پر تیز رفتار حساس ادارے کی گاڑی کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں پیش آیا جس کے باعث گرین الیکڑک بس کے مسافروں والی سائیڈ کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس کے مطابق فریقین نے موقع پر بات چیت کے دوران معاملہ حل کر لیا۔
مزید پڑھیں: جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ،کرائے بڑھنے کا امکان















