اسلام آباد(اے بی این نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی تک ذاتی معالج تک رسائی کیس میں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو اگلی سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی تک ذاتی معالج کی رسائی کی درخواست پر سماعت ہوئی ،درخواست گزار کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل پیش ہوں اگر نہیں آئیں گے تو گرفتار کروا کرعدالت پیش کریں گے۔ اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ راستے میں ہیں۔
عدالت نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل پیر کو بشریٰ بی بی کی بیٹی کو دوبارہ ذاتی حیثیت میں سنے، عدالت نے بشریٰ بی بی کی صحت اور جیل ملاقات سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں: ایران ڈیل پر پیشرفت،ٹرمپ کے بیان پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی















