اہم خبریں

ن لیگ پرویزالٰہی کو لینے پر آمادہ،چودھری شجاعت سے گارنٹی مانگ لی

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو لینے کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین کی ضمانت مانگ لی۔ تاہم ن لیگ کی قیادت نے بھی پرویز الہٰی کو لینے کے لیے کلیئرنس نہیں دی کیونکہ انہیں ایسا کرنے کے لیے پی ڈی ایم میں جانا ہوگا۔ن لیگ عدم اعتماد جمع کروانے کی تیاری کر رہی ہے، عدم اعتماد جمع نہ کروائی گئی تو سوچا جائے گا کہ ن لیگ اسمبلیاں تڑوانا چاہتی ہے۔ ن لیگی قیادت نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین ضامن بنیں تو پرویز الہٰی کو لینے پر غور کرسکتے ہیں۔چوہدری برادران کے بچوں میں دوری کی وجہ سے سیاسی معاملہ رُکا ہوا ہے، اسی لیے ن لیگ سے اتحاد کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔دراصل چودھری شجاعت حسین فی الحال پرویز الہٰی کے ضامن بننے کو تیار نہیں ہیں۔پرویز الہٰی اہم ملاقات کے بعد اسمبلی توڑنے میں تاخیر چاہتے ہیں، وہ بھی چاہتے ہیں کہ عدم اعتماد آئے تو معاملہ کچھ دن آگے چلا جائے گا۔پرویز الہٰی کی تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات جاری ہے، پی ٹی آئی یقینی طور پر اپنی جیتی ہوئی سیٹیں وزیراعلیٰ پنجاب کو نہیں دے گی۔

متعلقہ خبریں