(اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی اور پیٹرولیم لیوی سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔Oil and Gas Regulatory Authority
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 360 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 365 روپے 21 پیسے تھی۔
اوگرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں بھی کمی کردی گئی ہے اور فی لیٹر لیوی 3 روپے 88 پیسے کم کی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل پر فی لیٹر 28 روپے 69 پیسے لیوی عائد کردی گئی ہے جبکہ اس سے قبل ڈیزل پر لیوی صفر تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اوکٹین بلینڈنگ کمپوننٹ (HOBC) پر 305 روپے 37 پیسے فی لیٹر لیوی بدستور برقرار ہے۔ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر لیوی پہلے سے ہی عائد ہے۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں اور لیوی کی شرحوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔















