اہم خبریں

وزیراعظم کی چودھری شجاعت کے گھر آمد،خیریت دریافت کی،سیاسی امورپر بھی تبادلہ خیال

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کی مسلم لیگ (ق) کے سربراہ کے صدر چودھری شجاعت حسین کے گھر آمد، وزیراعظم نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی ،ملاقات میں سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیااوراگراسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں تو اس کے بعد کی صورتحال پر بھی تفصیلی غوروخوض کیاگیا،ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور چودھری سالک حسین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں باہمی سیاسی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم نےچودھری شجاعت حسین کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا،چودھری شجاعت نے ملک اور عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ خبریں