اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد کے تھانہ نون کی حدود سے 4 لاشیں ملنے کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں 2 مرد، 1 عورت اور 1 بچہ شامل ہے، چاروں افراد کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول حبیب الرحمٰن سیکیورٹی گارڈ ہے جو فیملی کے ساتھ رہائش پزیر تھا۔
اطلاع دینے والے سیکیورٹی گارڈ اور اہلِ محلہ کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایران نے امریکہ سے براہ راست مذاکرات سے انکار کردیا















