اہم خبریں

کینیڈا: 9 ہزار بھارتیوں سمیت 30 ہزار افراد سیاسی پناہ کے لیے نااہل قرار، ملک بدر کرنے کا حکم

(اے بی این نیوز) کینیڈا کے محکمہ امیگریشن نے 30 ہزار افراد کو سیاسی پناہ کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ بھارتی جریدے کی ایک رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے 9 ہزار بھارتیوں سمیت 30 ہزار افراد کو سیاسی پناہ کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔

بھارتی جریدے کے مطابق کینیڈا کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے کچھ متعلقہ افراد کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ دیگر ہندوستانی شہری جو اپنے ویزوں کی میعاد ختم ہونے کے بعد کینیڈا میں پناہ کے خواہاں ہیں وہ بھی اس نئے قانون سے متاثر ہوں گے۔
مزید پڑھیں:توانائی کی سپلائی میں بہتری، پی این ایس سی جہاز بولان کراچی لنگر انداز

متعلقہ خبریں