اہم خبریں

توانائی کی سپلائی میں بہتری، پی این ایس سی جہاز بولان کراچی لنگر انداز

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا جہاز ’’بولان‘‘ پیٹرول لے کر پورٹ قاسم پہنچ گیا۔ حکام کے مطابق جہاز 57 ہزار 300 میٹرک ٹن پیٹرول لے کر آیا ہے، جو عمان کی سہر بندرگاہ سے کراچی پہنچا ہے۔

پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ کل 10 بحری جہاز جن میں 2 کنٹینر بحری جہاز اور 5 بلک کیریئرز شامل ہیں، آج پورٹ قاسم پہنچ چکے ہیں، جب کہ منگل کی صبح جہاز کو پیٹرول آف لوڈ کرنے کے لیے برتھ کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس جہاز کی آمد سے ملک کے پیٹرول کے ذخائر مزید مضبوط ہوں گے۔
مزید پڑھیں:فلک جاوید کی ضمانت منظور،خوشخبری

متعلقہ خبریں