اہم خبریں

ایران کا الرٹ، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکرز کو وارننگ

تہران (اے بی این نیوز) ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو ٹینکر واپس پلٹ گئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج نے بوٹسوانا اور انگولا کے جھنڈے والے بحری جہازوں کو واپس بھیج دیا، یہ اقدام ایران کی مسلسل امریکی بحری ناکہ بندی کا نتیجہ ہے۔

ایرانی فورسز نے انتباہ جاری کرنے کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو ٹینکر واپس کردیے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق بوٹسوانا اور انگولا کے جھنڈے والے ان بحری جہازوں کو راستہ بدلنے پر مجبور کیا گیا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان کا یہ سفر غیر مجاز تھا۔

ایران نے کل کہا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول سخت کر رہا ہے اور بحری جہازوں کو خبردار کیا ہے کہ توانائی کا یہ اہم راستہ دوبارہ بند کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ تہران آبنائے بند کر کے امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد مذاکرات سےقبل ایرانی صدر کا بڑا فیصلہ

متعلقہ خبریں