اہم خبریں

مذاکرات کیوں ناکام ہو ئے،ایران کے صدر نے اندر کی بات بتا دی،جا نئے تفصیل

ایران کے صدر مسعود پزشکیان (          iran)نے فرانسیسی صدر سے ٹیلیفونک رابطے میں خطے کی صورتحال اور حالیہ مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جس میں انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم نکات اٹھائے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوران امریکا (        america)نے مطلوبہ نیک نیتی کا مظاہرہ نہیں کیا، جس کے باعث بات چیت کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکی وفد نے مذاکرات کے دوران زیادہ سے زیادہ مطالبات پر اصرار کیا، جس سے پیش رفت رک گئی۔

مزید پڑھیں :بریکنگ نیوز۔۔ایران،امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور،ایران نے گرین سگنل دیدیا،رائٹرز کا دعویٰ

مسعود پزشکیان نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ اختلافات موجود ہیں، لیکن تنازعات کے حل کے لیے سفارتکاری ہی واحد اور ترجیحی راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے، بشرطیکہ دوسرے فریق کی جانب سے سنجیدگی اور توازن کا مظاہرہ کیا جائے۔

ایران, مسعود_پزشکیان, فرانس, اسلام_آباد, امریکا, مذاکرات, سفارتکاری, مشرق_وسطیٰ, عالمی_سیاست, امن

متعلقہ خبریں