اہم خبریں

تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے نہ گورنر راج لگ سکتا ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے، شیخ رشید احمدکا انکشاف

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے نہ گورنر راج لگ سکتا ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے۔اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 560 سے زائد سیٹوں پر انتخابات ملک کی سیاست کے در و دیوار ہلا دیں گے، ہیں خیبر پختونخوا میں دو تہائی اکثریت حاصل ہے،انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے وہ اسمبلیاں نہیں توڑے گا اُن کو منہ کی کھانا پڑی اور اکیلے عمران خان نے سارے سیاست دانوں کو چت کر دیا۔شیخ رشید نے کہا کہ جو اپنے آپ کو گرو سمجھتے تھے اور جو عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتے تھے وه ہی دیوار اُن پر گر گئی ہے، الیکشن میں ہر رکاوٹ حکومت کے گلے پڑے گی۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے، رکاوٹیں مت کھڑی کرے اور نوازشریف کو بلائے، نواز شریف نیو ایئر لندن میں منائیں، بیماری کا بہانہ ختم کریں اور پاکستان آئیں۔

متعلقہ خبریں