اہم خبریں

بھارت کی سورت گڑھ ایئر فیلڈ تباہ کردی گئی،دشمن کے متعدد جہاز ناکارہ،دھماکوں کی آوازیں،ہر طرف آگ ہی آگ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)بھارت کی سورت گڑھ ایئر فیلڈ تباہ کردی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ایک اہم اسٹریٹجک ہوائی اڈے، سورت گڑھ ایئر فیلڈ، پر شدید حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں وہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں رن وے اور اہم فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
حملے کے دوران متعدد جنگی طیارے اور دیگر اہم فوجی سازوسامان بھی متاثر ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ حملہ انتہائی درستگی کے ساتھ کیا گیا، جس کے نتیجے میں اڈے پر موجود فضائی دفاعی نظام بھی ناکارہ ہو گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد اڈے کے ارد گرد شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور فضا میں دھوئیں کے بڑے بادل چھا گئے۔مزید معلومات کے لیے سیکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :گلبرگ گرین کے قریب خوفناک آواز ،بھارتی ڈرون پر طیارے کاحملہ،ایک لڑکا زخمی

متعلقہ خبریں