اہم خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا جارہا ہے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد کرپشن کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ نے اس عالمی دن کو منانے کا فیصلہ اکتوبر 2003ء میں کیا تھا، اِس دن کو عالمگیر سطح پر منانے کا مقصد دنیا کی توجہ رشوت اور کرپشن جیسی برائی کے پھیلاؤ کی طرف مبذول کرانا اور دنیا کو یہ بتانا ہے کہ اِس طرف کچھ توجہ دیں اور کرپشن کو ختم یا کم کرنیکی کوشش کریں۔

رواں سال اقوامِ متحدہ کی طرف سے انسدادِ کرپشن کے عالمی دن کا عنوان بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کے ساتھ متحد ہونا، کل کی سالمیت کی تشکیل رکھا گیا ہے،اینٹی کرپشن ڈے پوری دنیا میں بدعنوانی کیخلاف جنگ کا اعلان ہے، اقوامِ متحدہ نے پوری دنیا کی حکومتوں کو بدعنوانی کیخلاف ہاتھ سے ہاتھ ملا کر اتحاد کو فروغ دینے کی دعوت دی ہے۔

انسداد بدعنوانی کے حوالے سے اپنے پیغام میں صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم نے کرپشن کے خلاف عالمی دن پر کرپشن کے خاتمے کےلئے حکومت کے عزم کو دہرایا اور تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ شفاف اور جوابدہ معاشرے کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا جارہا ہے

متعلقہ خبریں