اہم خبریں

ڈیلی میل نے معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کردی

لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی اخبار ڈیلی میل نے شہباز شریف کے خلاف متنازع خبر کی معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کردی۔میل آن سنڈے نے 14 جولائی 2019ء کو شہباز شریف اور ان کے داماد کے خلاف بےبنیاد خبر شائع کی تھی۔پہلے اخبار کے گروپ ایسوسی ایٹیڈ پریس نے شہباز شریف سے متعلق خبر پر معافی آن لائن ڈیلی میل میں شائع کی تھی۔آج معافی میل آن سنڈے کے پرنٹ اور آن لائن دونوں ورژنز پر شائع کی گئیں، شائع وضاحت میں کہا گیا کہ برطانیہ کے ایڈیٹرز کوڈ آف پریکٹس کے پابند ہیں، میل اخبار برطانیہ کے انڈی پینڈنٹ پریس اسٹینڈر آرگنائزیشن کا رکن ہے۔مزید کہا گیا کہ غلطی کا احساس ہوتے ہی جلد از جلد تصحیح کی جاتی ہے، کورٹ میں گروپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کرے گا۔میل آن سنڈے نے 14 جولائی 2019 کو شہباز شریف اور ان کے داماد کے خلاف بےبنیاد خبر شائع کی تھی۔واضح رہے کہ اخبار نے شہباز شریف اور ان کے داماد پر زلزلہ زدگان کی امدادی رقم میں خرد برد کے الزامات لگائے تھے۔

متعلقہ خبریں