پشاور( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے سابق گورنر شاہ فرمان نے وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
شاہ فرمان نے استعفیٰ دینے کے بعد بتایا کہ وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے سینئر مشیر بنایا۔ عمران خان کی تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کارکن ہوں اور کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کا حصہ بن کر اچھا محسوس نہیں کررہا ہوں کیونکہ اس عہدے کی وجہ سے میری ذمہ داریوں پر اثر پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت کی کارکردگی ،میرٹ کی خلاف ورزی یا بدعنوانی کے حوالے سے اگر کوئی شکایت ہوگی تو وزیراعلیٰ کی مدد کروں گا۔
مزید پڑھیں :کراچی ایکسپریس حیدرآباد سے روانگی کے کچھ دیر بعد پٹری سے اتر گئی، ریلوے ٹریفک متاثر