اہم خبریں

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تقرریوں سے روک دیا

لاہور( نیوز ڈیسک ) الاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی (کے ای ایم یو) میں تمام تقرریاں اور تبادلے کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تمام تقرریوں اور تبادلوں پر عارضی پابندی عائد کر دی۔عدالت نے پنجاب حکومت کی جانب سے یونیورسٹی میں تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا۔

عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے ڈاکٹر نکشب چوہدری کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
مزید پڑھیں: سی ڈی اے نے دفتری اوقات میں لیبر یونین کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی

متعلقہ خبریں