اہم خبریں

اینکرغریدہ فاروقی کی درخواست پر وی لاگر عمر عادل کو گرفتارکر لیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک )لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خاتون اینکر کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے وی لاگر عمر عادل کو گرفتار کرلیا۔

معروف ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی نے اپنی درخواست میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بتایا تھا کہ ڈاکٹر عمر عادل نے سوشل میڈیا پر گفتگو میں اُنہیں ہدفِ تنقید بنایا اور توہین آمیز انداز اختیار کیا۔

غریدہ فاروق کا اپنی درخواسست میں دعوٰی تھا کہ ڈاکڑ عمر عادل نے جو زبان استعمال کی اُس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

ٹی وی اینکر کا یہ بھی دعوٰی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عمر عادل کی ویڈیو نے اُن کا وقار مجروح کیا ہے۔

نجی زندگی میں در اندازی سے ساکھ کو شدید دھچکا لگا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پوچھ گچھ کے لیے آنے والے عمر عادل کو گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: پشاور تعلیمی بورڈ کے نتائج تاخیر کا شکار،وجوہات سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں