لاڑکانہ ( نیوز ڈیسک )جمعرات کو لاڑکانہ میں رشید ویگن تھانے کی حدود میں دو حریف گروپوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص، اس کے بیٹے اور دو بھائیوں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نواحی گائوں نائچ میں زنگیجہ جتوئی برادری کے دو گروپوں میں بچوں کی لڑائی سے متعلق معمولی بات پر لڑائی ہو گئی۔فائرنگ سے شمن زنگیجو، ان کا بیٹا شوکت علی زنگیجو جبکہ دو بھائی علی حسن اور علی اکبر زنگیجو جاں بحق ہوئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا اسپتال منتقل کردیا۔
مزیدپڑھیں: مذاکرات ناکام ،فلورملز نے ملک بھر میں آٹے کی ترسیل روک دی