اہم خبریں

ہری پور میں مسافر وین کھائی میں جاگری، 10 افراد جاں بحق،زخمی اسپتال منتقل

ہری پور( نیوز ڈیسک )ہری پور میں چکئی کے قریب مسافر وین کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 10 مسافر جاں بحق ہوگئے۔وین میں 17 سے زائد مسافر سوار تھے اور یہ صوابی مائرہ سے اسلام آباد جا رہی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہری پور ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تاہم شدید بارش کے باعث انہیں امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حکام حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ایک زخمی مسافر نے دعویٰ کیا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ وین کی رفتار بہت زیادہ نہیں تھی اور حادثہ گاڑی میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ بارش کے حالات اور پھسلن والی سڑکوں کی وجہ سے ہوا ہو گا۔
مزید پڑھیں: کیلیفورنیا کے جنگلا ت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی،28,000 رہائشی نقل مکانی پر مجبور

متعلقہ خبریں