اہم خبریں

علی امین گنڈا پور،عامر مغل سمیت غیر حاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد بانی پی ٹی آئی اور دیگر کیخلاف تھانہ سنگجانی اور آئی 9 میں درج مقدمات کا معاملہ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی علی نواز اعوان، واثق قیوم ،عامر کیانی و دیگر عدالت میں پیش وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور ،عامر مغل ،کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع، عدالت نے علی امین گنڈاپور عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔
انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد بانی پی ٹی آئی اور دیگر کیخلاف تھانہ سنگجانی اور آئی 9 میں درج مقدمات کا معاملہ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی علی نواز اعوان، واثق قیوم ،عامر کیانی و دیگر عدالت میں پیش وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور ،عامر مغل ،کیجانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت نے علی امین گنڈاپور عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی

علی امین گنڈاپور عامر مغل سمیت غیر حاضر ملزمان کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری .عدالت کا استفسار ملزمان پر ہے، وکلاء کا جواب،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری ہوں گے،تماشہ بنا ہوا ہے ایک آتا ہے دو نہیں آتے،وکلاء صفائی نے بتایا کہ اگلی پیشی پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی ہو گی۔

عدالت نے تمام غیر حاضر ملزمان کے بلاضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،آئندہ پیشی پر حاضری کے والے سے مکمل یقین دہانی کروائی جائے گی تو پھر وارنٹ کا معاملہ دیکھیں گے ، وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ ایک موقع دیا جائے اگلی پیشی پر تمام ملزمان ہوں گے۔بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پیشی کے حوالے سے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل سے تحریری جواب طلب ۔

جو ملزم 8 تاریخ کو نہیں آئیں گے انکو اشتہاری قرار دوں گا،جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ 8 جولائی کو کوئی بیمار ہو بخار ہے کچھ بھی جو نہ آیا اسے اشتہاری قرار دیں گے ،عدالتی مفرور کو اشتہاری قرار دینے کیلئے تیس دن ضروری نہیں ہیں،میں نے ان کیسز کو انجام تک پہچانا ہے۔

آپکا ہی اس میں فائدہ ہوگا،اگر کیسز میں جان ہوئی تو چلیں گے ورنہ فارغ ہوں گے،8 جولائی کے بعد کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی،عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے ہراساں کرنے والے مردوں کو معاف کر دیا

متعلقہ خبریں