لاہور ( نیوز ڈیسک ) ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے لاہورمیں ہراساں کرنے والے مردوں کو معاف کر دیا،ٹک ٹاکر نے کہا کہ وہ اس کیس کی پیروی کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔لاہور کی سیشن عدالت میں جمع کرائے گئے ایک بیان اور حلف نامے میں، اس نے کہا کہ اس نے کیس کے تمام ملزمان بلال اکرم، صدام علی اور دیگر کو معاف کر دیا ہے اور انہیں ان کی رہائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی۔ان کے خلاف لاری اڈا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ایک ہولناک واقعے میں، عائشہ کو 14 اگست 2021 کو لاہور کے مینارِ پاکستان (گریٹر اقبال پارک) میں دن دیہاڑے 400 کے قریب افراد نے ہراساں کیا اور لوٹ لیا۔
اتنا ہی نہیں، پورے واقعے کو غنڈوں نے فلمایا، اور کوئی بھی انہیں بچانے نہیں آیا۔واقعے کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر عوام میں غم و غصہ پایا گیا۔افسوسناک اور تشویشناک بات یہ تھی کہ یہ پاکستان کی آزادی کے دن ہوا۔
مزید پڑھیں: بجٹ 2024-25 میں دوہری شہریت رکھنے والوں اور ٹیک کمپنیوں پر نئے ٹیکس لگ گئے