اہم خبریں

سانحہ 9 مئی ، مظلوم بننے والے اِس گھناؤنے منصوبے کے اصل رہنما ئوں کو اب اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا ، آرمی چیف

راولپنڈی( اے بی این نیوز   )آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا لاہور گیریژن کا دورہ ،آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے یادگار شہداء پر پھول رکھے،آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا،آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورزانہ مہارت کو سراہاآرمی چیف کا مادر وطن کیلئے جانیں قربان کرنیوالے شہداکو خراج عقیدتآرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ ،آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز میں گیریژن آفیسرز سے آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے افسران اور جوانوں کو ان کی قوم کیلئے خدمات پیش کرنے اور پیشہ ورانہ مہارت پر سراہا آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ; ”دشمن قوتیں اور ان کے سرپرست جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیریزم کر رہے ہیں اور مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی راہنماوں کی لڑائی ایسی ہے جس طرح چھوٹے بچے گھر میں لڑتے ہیں،علیمہ خان
بھرپور کوشش کر رہے ہیں، مگر قوم کی حمایت سے ان تمام قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا“آرمی چیف نے اس بات پر بھی زور دے کر کہا کہ ; ”پاک فوج کا ہر سپاہی اور افسر کسی بھی دوسری وابستگی یا ترجیحات سے قطع نظر اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو اولیت دیتاہے اور روزانہ کی بنیاد پر قربانیاں دے رہا ہے“آرمی چیف نے کہا کہ;”بلاشبہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن رہے گا جب دانستہ طور پر شرپسندوں نے شہدا ء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے ریاست اور قومی اتحاد کی علامتوں پر حملہ کیا“ان پرتشدد اور مذموم کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کے دشمنوں کو ریاست اور قوم کا مذاق اڑانے کا موقع فراہم کیا گیا،آرمی چیف نے افسوس کا اظہار کیا کہ; ”اب وہی سازشی عناصر، ڈھٹائی سے بیانیہ کو توڑ مروڑ کر ریاست کو اس مذموم کوشش میں ملوث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں“جنہوں نے تاریخ کا یہ
مزید پڑھیں :ملتان سے پہلی حج پرواز روانہ کر دی گئی

سیاہ باب رقم کیا ایسی ذہنیت کے منصوبہ سازوں اور کرداروں کے ساتھ نہ کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی ڈیل، وہ معصوم لوگ جو اِن مجرمانہ عناصر کے مذموم سیاسی مقاصد کو نہیں سمجھ سکے اِن کو منصوبہ سازوں نے اپنی خواہشات کا ایندھن بنایا،اِن ورغلائے ہُوئے لوگوں کو سپریم کورٹ کی ہدایات پر پہلے سے ہی شک کا فائدہ دیا جا چکا ہے،تاہم اِس گھناؤنے منصوبے کے اصل رہنما جو کے اپنے آپکو معصوم ظاہر کرتے ہیں کو اب اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا خصوصاً جب اُنکے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں، آرمی چیف نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو یقین دلایا کہ;”شہداء اور ان کے اہلخانہ یا ادارے کی بے حرمتی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور مجرموں کو ملکی قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا“اس حوالے سے آئے روز کی جانے والی اشتعال انگیزیوں کا جواب نہ دینے کو ہماری کمزور ی اور ہمارے صبر کو لا محدود نہ سمجھا جائے،بعد ازاں آرمی چیف نے لاہور گیریژن میں جناح لائبریری کا افتتاح بھی کیاآرمی چیف کا کہنا تھا کہ;

مزید پڑھیں :پنجاب پولیس ،نوکریاں آگئیں ، درخواست فارم 2024 – آن لائن درخواست دیں

”ہم ایک تعمیری قوت کی حیثیت سے تخریبی قوتوں کی جانب سے بنائے گئے راکھ اور ملبے کے ڈھیروں پر اس پبلک لائبریری کو بنا کر قائد کی حرمت کو دوبارہ روشن کر رہے ہیں“قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لاہور نے آرمی چیف کا استقبال کیا آرمی چیف نے کہا ہےدشمن قوتیں اور ان کے سرپرست جھوٹ پھیلا رہے ہیں،جعلی خبروں اور پروپیگنڈے سے ڈیجیٹل دہشتگردی کی جارہی ہے،افسران ، جوانوں کی قوم کیلئے خدمات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہیں،قوم کی حمایت سےان تمام قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا،بلاشبہ 9مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن رہے گا،شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی،پاکستان کے دشمنوں کو ریاست اور قوم کا مذاق اڑانے کا موقع فراہم کیا گیا،قوم کی حمایت سےان تمام قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا،دشمن مسلح افواج اور عوام میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،پر تشدد کارروائیوں سے دشمنوں کو پاکستان کا مذاق اڑانے کا موقع فراہم کیا گیا۔

مزید پڑھیں :ملک کے مزید ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق،تعداد 116 تک پہنچ گئی

متعلقہ خبریں