سوات: مینگورہ کے گردونواح میں زلزلہ،شدت 4.4

سوات(نیوز ڈیسک )ضلع سوات کے علاقے مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 تھی۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں آج بروز ہفتہ20 اپریل 2024 سونے کی قیمت
زلزلے کی گہرائی 142 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔زلزلے کے بعد لوگ خوف کے عالم میں آیات پاک کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔